دبئی میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری حفاظتی اقدامات کے باعث رمضان خیموں کے تمام اجازت نامے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
اسلامی امور اور خیراتی سرگرمیوں سے متعلق محکمے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ’ رمضان خیموں کے اجازت ناموں کی منسوخی کا مطلب یہ ہے کہ مساجد ، گھروں یا کسی بھی عوامی مقامات کے باہر خیمے لگانے کی اجازت نہیں ہوگی‘۔









