لکھنؤ: راجدھانی میں ووٹنگ شروع ہوتے ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشین خراب ہونے کی اطلاع نے انتظامیہ کے افسران کے ہوش اڑا دیئے۔ دس بجے تک شہر میں دو درجن سے زیادہ پولنگ مراکز پر ای وی ایم خراب ہونے کے سبب ووٹنگ وقت پر شروع نہیں ہو پائی تھی۔
ای وی ایم خرابی کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے جلد سے جلد تمام خراب ای وی ایم کو بدلوانے کا کام شروع کیا۔ ایسی صورت میں کسی جگہ ۸ بجے اور کہیں ۹ بجے ووٹ ڈالنے کا عمل شروع ہوگیا۔
ضلع انتخابی افسر اور ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے بتایا کہ شہر کے ۲۵ بوتھوں پر ای وی ایم خراب ہونے کی اطلاع ملی تھی جن کو بدلواکر فوری طور پر ووٹنگ کا عمل شروع کرا دیا گیا۔