امریکی کانگریس سے صیہونی وزیراعظم نے خطاب کیا، اس موقع پر امریکی کانگریس کی فلسطینی نژاد رکن رشیدہ طلیب نے خاموش احتجاج کیا جبکہ دیگر اراکین نے نیتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ کیا۔
امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے نیتن یاہو کے خطاب کے دوران مسلمان رکن پارلیمنٹ رشیدہ طلیب نے’’جنگی مجرم‘‘ کی تختی اٹھائے رکھی۔
جیسے ہی نیتن یاہو نے خطاب شروع کیا امریکی کانگریس کی فلسطینی نژاد رکن رشیدہ طلیب نے ’’جنگی مجرم‘‘ کی تختی اٹھائی، انہوں نے نیتن یاہو کےلئے کھڑے ہونے سے بھی اجتناب کیا۔
واضح رہے کہ درجنوں ارکان پارلیمنٹ نے غزہ میں ہزاروں شہریوں کے قتل پر احتجاج کرتے ہوئے نیتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ کیا۔