لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے جمعہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دور حکومت میں غریبوں کا پیٹ بھرنے والے اناج پر بھی ڈاکہ پرنے لگا ہے۔
اکھلیش نے کہا کہ اسٹیٹ گودام کارپوریشن میں کروڑوں کا فراڈ سامنے آیا ہے۔
سیتا پور کے نیری کلا کیندر میں اناج کی 23148 بوریوں کے غبن کی اطلاعات ہیں۔