تہران: آج ایران کے کرمن شہر کے نزدیک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ امریکہ کے محکمہء جیوولوجیکل سروے کے مطابق ریختر پیمانے پر زلزلہ کی شدت 3ء6 ناپی گئی ہے ۔
زلزلہ کامرکز 821،000 آ بادی والے کرمان شہر سے 50 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ یہ بات قابل غور ہے کہ 6.3 شدت کا زلزلہ کافی طاقتور سمجھا جاتا ہے جو زبردست تباہی مچا سکتا ہے ۔