انڈونیشیا میں قدرتی آفات س نمٹنے والی ایجنسی کے مطابق جزیرہ سولاویسی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ایک بجے کے بعد آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 تھی۔ اس دوران متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جس کے بعد خوف و ہراس کے مارے مقامی باشندوں نے زیادہ محفوظ علاقوں میں جا کر پناہ لی۔









