دارالحکومت نئی دہلی میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
میڈیا کا بتانا ہے کہ نئی دہلی اور مضافات میں 4.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے کے باعث اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
میڈیا کا بتانا ہ کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ انہوں نے سب پر زور دیا کہ وہ پرسکون رہیں اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں، ساتھ ہی ممکنہ آفٹر شاکس کے لیے چوکنا رہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز دھولا کوان کے علاقے لیک پارک میں پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اور وہاں موجود کچھ لوگوں نے زلزلے کے بعد زوردار آوازیں سننے کی اطلاع دی۔