منی پور کے اُکھرول میں ہفتہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سسمالوجی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح تقریباً 06:14:55 بجے محسوس کیے گئے۔ ری ایکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 درج کی گئی ہے۔ نیشنل سینٹر فار سسمالوجی نے زلزلے سے کسی جان و مال کے نقصان کی تصدیق نہیں کی ہے۔
اس سے پہلے اس سال 31 جنوری کو صبح صبح تیز زلزلے کے جھٹکوں سے منی پور میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی۔ لوگ ڈر کر گھروں سے باہر نکل گئے تھے۔ ری ایکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.5 درج کی گئی تھی۔ نیشنل سینٹر فار سسمالوجی نے بتایا کہ ریاست کے کمجونگ علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ۔ جانکاری یہ بھی تھی کہ زلزلے کے جھٹکے صبح 10 بج کر 20 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کا مرکز 67 کلومیٹر گہرائی میں درج کیا گیا تھا۔