واشنگٹن ،17 اپریل (ژنہوا ) امریکہ کے صوبہ الاسکا میں چیریکوف جزیرہ پر جمعہ کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ۔
زلزلے کا مرکز 56.1278 ڈگری شمالی عرض بلد اور 153.5498 ڈگری مغرب طول بلد پر 18.6 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا ۔