میرٹھ : ضلع کے تھانہ پرتا پور علاقہ میں پندرہ سالہ دلت لڑکی کی آبروریزی کا معاملہ روشنی میں آیا ہے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیاہے پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ پرتاپور تھانہ علاقہ کے باشندے کی پندرہ سالہ لڑکی گگول سڑک پر گھاس لینے کیلئے گئی ہوئی تھی ۔ ریٹھانی کے باشندے سونونے لڑکی کو گنے کے کھیت میں گھسیٹ لیااورچاقو دکھا کر اس کی آبروریزی کی۔ملزم نے اسے اتنا پیٹا کہ وہ بیہوش ہوگئی ۔ہوش میں آنے کے بعد لڑکی نے گھر پہنچ کر اہل خانہ کو واردات کی اطلاع دی جس کے بعد لڑکی کے والدین نے تھانہ میںمقدمہ درج کرادیا۔ترجمان کے مطابق پولیس نے لڑکی کا طبی معائنہ کرانے کے بعد ملزم کو گرفتارکرنے کے بعد جیل بھیج دیا۔