ملک ہاوڑہ حلقہ سے ایم ایل اے ہیں اور فی الحال ماحولیات اور جنگلات کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ خوراک اور شہری سپلائی کے وزیر کے طور پر کام کر چکے ہیں
نئی دہلی: ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) نے مبینہ راشن تقسیم گھوٹالہ معاملے میں مغربی بنگال کے وزیر جیوتی پریہ ملک کو گرفتار کیا ہے۔ ای ڈی نے 15 گھنٹے کے چھاپے اور تلاشی کے بعد ملک کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد جب ملک کو کولکاتا میں ای ڈی کے دفتر لے جایا جا رہا تھا تو انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ وہ سیاسی سازش کا شکار بنے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ملک ہاوڑہ حلقہ سے ایم ایل اے ہیں اور فی الحال ماحولیات اور جنگلات کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ خوراک اور شہری سپلائی کے وزیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
مغربی بنگال میں راشن تقسیم گھوٹالہ کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کو بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیوتی پریہ ملک کے گھر پر چھاپہ مارا۔ یہ بڑی کارروائی پی ایم ایل اے کے تحت کی گئی۔ ای ڈی کی ٹیم نے گزشتہ ہفتے اسی معاملے میں تاجر بکیب الرحمان کو گرفتار کیا تھا۔ بکیب الرحمان ممتا بنرجی کے وزیر جیوتی پریہ ملک کے بہت قریب ہیں۔ ای ڈی کی ٹیم ممتا کے وزیر کی رہائش گاہ پر بھی گئی اور تلاشی لی۔
افسر نے کہا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ کے افسران نے مرکزی فورسز کی ایک ٹیم کی مدد سے کولکاتا سالٹ لیک علاقے میں ریاستی وزیر جنگلات ملک کے دو فلیٹوں پر چھاپہ مارا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ملک کے سابق پرسنل اسسٹنٹ کے گھروں اور دیگر آٹھ فلیٹس پر بھی چھاپے مارے گئے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہلکار نے پی ٹی آئی کو بتایا تھا کہ چھاپے کے دوران وزیر وہاں موجود نہیں تھے۔ وہ بعد میں آئے اور ان کا فون لے لیا گیا۔
ٹیم نے دم دم میں ان کے سابق پرسنل اسسٹنٹ کی رہائش اور کچھ دیگر مقامات پر بھی تلاشی لی ہےعہدیدار نے کہا کہ ’’مرکزی تفتیشی ایجنسی پہلے ہی ایک ایسے شخص کو گرفتار کر چکی ہے جس کے مبینہ طور پر حکمراں ترنمول کانگریس اور ملک کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔‘‘