نئی دہلی،: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس میں گروگرام کے رئیلٹی گروپ ایم 3 ایم کے دونوں ڈائریکٹر بسنت بنسل اور پنکج بنسل کو گرفتار کیا ہے۔ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی دفعات کے تحت بدھ کے روز قبل ازیں حراست میں لیا تھا۔
سرکاری ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں رئیلٹی گروپ ایم 3 ایم کے ڈائریکٹرس بسنت بنسل اور پنکج بنسل کو گرفتار کیا ہے۔ منی لانڈرنگ کیس جس میں اسے گرفتار کیا گیا ہے اس کا تعلق ہریانہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی ایف ا?ئی ا?ر سے ہے جو اپریل میں خصوصی عدالت کے سابق جج روپ کمار بنسل، ان کے بھتیجے اور ایم 3 ایم گروپ کے تیسرے ڈائریکٹر کے خلاف درج کی گئی تھی۔
مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے یکم جون کو ایم 3 ایم گروپ کے پروموٹرز اور کچھ دوسرے لوگوں کے خلاف ایک اور منی لانڈرنگ کیس میں چھاپے مارے جس میں ا?ئی ا?ر ای او گروپ اور اس کے پروموٹر للت گوئل شامل تھے۔ اس کے بعد ای ڈی نے روپ کمار بنسل اور دو دیگر ڈائریکٹروں بسنت بنسل اور پنکج بنسل کو گرفتار کر لیا۔
एक VIP आरोपी होता है एक समान्य…@M3MIndiaPvtLtd के मालिक #रूप_बंसल के साथ ये वर्दीधारी इसकी सुरक्षा में नही बल्कि इसे गिरफ्तार करके #अदालत में पेश करने लाये है…..#ED को 7 दिन का रिमांड मिला है….आरोप करीब 400 करोड़ की मनी लांड्रिंग के है….#M3M#Builder#RoopBansal… pic.twitter.com/BJ0TaydrQT
— Dharamvir Sharma (@DharamvirNews) June 10, 2023
اس معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے 5 جولائی تک گرفتاری سے عبوری تحفظ دیا ہے۔ تاہم، ای ڈی نے اب اسے اے سی بی سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ اے سی بی کی ایف آئی آر کے مطابق جج پر ای ڈی اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے معاملات میں رئیلٹی گروپ ایم 3 ایم اور آئی آر ای او نامی ایک اور رئیل اسٹیٹ گروپ کے ڈائریکٹرز کے خلاف جانبداری کا الزام لگایا گیا تھا۔ بعد میں جج کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے معطل کر دیا تھا۔ تاہم، اے سی بی کیس کے تمام ملزمان نے کسی بھی غلط کام سے انکار کیا ہے۔
Who are #M3M promoters Basant Bansal and Roop Bansal arrested in money laundering case of Rs 400 Crore?#BasantBansal #RoopBansal https://t.co/QSoUYV8uNU
— Zee News English (@ZeeNewsEnglish) June 15, 2023