منی لانڈرنگ کا یہ معاملہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی طرف سے درج ایف آئی آر سے سامنے آیا ہے۔ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ پی ایف آئی/ایس ڈی پی آئی (سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا) کے ارکان نے اپنے کارکنوں کو دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت دینے کی مجرمانہ سازش رچی اور کننور کے نارتھ میں دہشت گردی کا کیمپ منظم کیا۔









