کلکتہ : ریاستی وزیر خوراک رتھن گھوش کے گھر پر ای ڈی کے اہلکاروں نے 20گھنٹے تک تلاشی مہم چلائی ہے۔
ای ڈی کے تلاشی مہم کے دوران ریاستی وزیر کے گھر کے باہر بڑی تعداد میں ترنمول کانگریس کے کارکنان اور حامی موجود تھے۔
اس کی وجہ سے ای ڈی کے اہلکاروں کو گھر سے باہر نکلنے میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ریاستی وزیر خوراک خود باہر آکر اور ای ڈی کے افسران کو باہر نکلنے میں مدد کی۔
ریاستی وزیر خوراک رتھن گھوش نے میڈیا کےسے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ای ڈی افسران کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی ہے۔
ریاستی وزیر نے کہا کہ بلدیاتی اداروں میں تقرریوں میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے ۔میں ای ڈی کے ساتھ جانچ میں تعاون کررہا ہوں ۔