جودھ پور، 22 جولائی (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے بڑے بھائی، اگریسن گہلوت کے گھر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کھاد گھپلہ کے معاملے میں آج چھاپہ مارا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، ای ڈی کی ٹیمپی پی ای کٹ پہن کر گیارہ بجے کے قریب مسٹر اگرسین گہلوت کے مینڈور پولیس اسٹیشن کے پیچھے نو میل کے فاصلے پر واقع مکان پر پہنچی اور مزید دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل محکمہ انکم ٹیکس نے مسٹر اشوک گہلوت کے قریبی سمجھے جانے والے کانگریس قائدین راجیو اروڑا اور دھرمیندر راٹھور کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے تھے۔
سی بی آئی نے کانگریس کے ایم ایل اے کرشنا پنیا سے پوچھ گچھ کی۔ اس کے علاوہ سی بی آئی نے وزیر اعلی کے او ایس ڈی دیوارام سینی کو بھی پوچھ گچھ کے لئے بلایا۔