دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے گلاب سنگھ یادو کے گھر پر ای ڈی کے چھاپے جاری ہیں۔ پارٹی کے ایم ایل اے کے احاطے پر ای ڈی کے چھاپوں پر، دہلی کے وزیر اور اے اے پی لیڈر سوربھ بھردواج نے کہا، ’’نہ صرف ہندوستان میں بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو معلوم ہوا ہے کہ بی جے پی حکومت پوری اپوزیشن کو جیل میں ڈالنے میں مصروف ہے۔
یہ ملک روس کے راستے پر چل رہا ہے، یہ بنگلہ دیش، پاکستان، شمالی کوریا میں دیکھا گیا ہے اور اب بھارت بھی اسی راستے پر چل پڑا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اب آمریت کی راہ پر گامزن ہے جہاں عوام کے بنیادی حقوق سلب ہوں گے، جہاں اپوزیشن کو روکا جائے گا… ہمارے چار اعلیٰ رہنما جھوٹے مقدمات میں جیل میں ہیں۔ ہم گجرات میں الیکشن لڑ رہے ہیں اور پارٹی کے گجرات انچارج گلاب سنگھ یادو پر آج چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں AAP لیڈروں اور دیگر اپوزیشن لیڈروں پر چھاپے مارے جائیں گے تاکہ اپوزیشن خوفزدہ ہو کر خاموش ہو جائے۔