نئی دہلی: دہلی میں بی جے پی کی قیادت میں نئی حکومت بننے کے بعد عام آدمی پارٹی کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ منگل کی صبح، ای ڈی نے آپ کے رہنما اور دہلی کے سابق وزیر صحت سوربھ بھردواج کے خلاف اسپتال کی تعمیر کے گھوٹالہ میں درج ایک کیس کے سلسلے میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس کے علاوہ تعمیرات سے متعلق 13 دیگر مقامات پر بھی ای ڈی کے چھاپے جاری ہیں۔









