کشی نگر: اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی طور پر پنڈت دین دیال اپادھیائے گرلس کالج میں طالبات سے ہاسٹل خالی کرالیا گیا ہے ۔
کالج کے پرنسپل سمن شرما نے منگل کو یہ فیصلہ محکمہ سماج فلاح و بہبود کی جانب سے موصول ہوئے خط کی بنیاد پر کیا ہے ۔۔کالج میں 370 طالبات زیر تعلیم ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ سے ملے خط کے بعد طالبات کو اپنے گھر جانے کی ہدایت دے دی گئی ہے ۔جماعت 6 سے بارہویں جماعت تک کے اس کالج میں اس وقت جماعت، چھ ،سات، آٹھ، نو اور 11ویں کے امتحانات چل رہے ہیں۔ ابھی دو مضامین کے امتحانات باقی ہیں۔ کالج اب 22 مارچ تک بند رہے گا۔بیسک ایجوکیشن کونسل کے ٹیچروں کے لئے جاری پانچ روزہ ٹریننگ پروگرام کا پہلا مرحلہ پیر کو پورا ہوگیا۔ کورونا کی وجہ سے اگلے مرحلے کی ٹریننگ آئندہ کے حکم نامے تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے ۔