اسرائیل میں خانہ جنگی شروع ہونے کے آثار نمایاں ہو گئے ہیں۔ صیہونی حکومت کے میڈیا سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ عدالتی قوانین میں ترمیم کی منظوری کے بعد قابض اسرائیل کی آبادی کی اکثریت کو خانہ جنگی شروع ہونے کا خوف لاحق ہو گیا ہے۔
صیہونی حکومت کی جانب سے متنازعہ بل کی منظوری کے بعد مظاہروں کا دائرہ ایٹمی شعبے تک پھیل گیا ہے اور اسرائیل کے بعض ایٹمی ماہرین اس متنازعہ بل کی منظوری کے بعد استعفی دینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
قابض اسرائیلی عدلیہ کے خلاف متنازعہ بل کی منظوری کے بعد ایسا لگتا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں داخلی بحران کم از کم آئندہ چند مہینوں تک جاری رہے گا۔
Protests erupt in Israel after the Knesset passed the first part of Prime Minister Benjamin Netanyahu's judicial overhaul plan. CNBC's Dan Murphy reports. pic.twitter.com/j41iYI4KXt
— CNBC International (@CNBCi) July 26, 2023