سڈنی:جانوروں میں سب سے تیز طرار سمجھا جانے والا خرگوش خوبصورتی میں بے مثال ہوتے ہیں، خرگوش ہرن کی طرح تیز اور خوب صورت ہومانا جاتا ہے جو کسی بھی جاندار کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتے لیکن آسٹریلیا میں یہ خرگوش پودوں کو کافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں بڑھتی ہوئی خرگوشوں کی تعداد سے شہری پریشان ہوگئے ہیں، جنہیں روکنے کے لیے
ہر کوشش ناکام ہو چکی ہے،ایک سروے میں کہا گیا ہے کہایک آسٹریلوی شہری تھامس آسٹن انگیلنڈ 1857سے صرف 24 خرگوش لے کر آئے، لیکن اب ان کی تعداد 30 کروڑ کے قریب ہےیہ خرگوش فصلیں اور پودے چٹ کر جاتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایاگیا کہ مقامی پودوں کی انواع کو برباد کر رہے ہیں، قدرتی ماحول کے انحطاط کا سبب بنتے ہیں اور متعدد مقامی انواع کی بقا کے لیے خطرہ بن چکے ہیں اور گذشتہ 70 برسوں میں یہ ملک کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ کر چکے ہیں۔