یورپی ملک آسٹریا میں ماہ صیام کے دوران دکھائے جانے والے ایک ڈارامہ سیریل کی شوٹنگ کے دوران دو مصری فن کاراؤں پر نسل پرستانہ حملہ کیا گی۔
’فوق السحاب‘ [بادلوں سے پرے] نامی ڈرامہ سیریل میں شامل مصری اداکاراؤں منیٰ عبدالغنی اور اس کی ساتھی اداکارہ ھبہ عبدالغنی کو حجاب اوڑھنے کی پاداش میں نسل پرستانہ حملے کا سامناکرنا پڑا۔
دونوں فن کاراؤں کا کہنا ہے کہ کچھ نا معلوم افراد شوٹنگ کے مقام پر آئے۔ انہوں نے دھاوا بول دیا۔ انہیں زدو کوب کیا اور ان کے سامان کی توڑپھوڑ کی۔
متاثرہ فن کاراؤں کے مطابق آسٹریا میں ان کی ملاقات بہت سے لوگوں سے ہوئی مگراس طرح کا نا خوش گوار واقعہ ایک ہی بار پیش آیا۔ لوگ ان سے ملتے اور واپس چلے جاتے۔
اس دوران ایک گروپ نے نفرت آمیز انداز اپناتے ہوئے ان کےحجاب کے حوالے سے عجیب وغریب سوالات کیے۔ انہیں بتایا گیا وہ ایک ڈرامہ سیریل کے لیے شوٹنگ کررہی ہیں۔ نیز انہیں شخصی آزادی کے تحت کسی بھی قسم کا لباس زیب تن کرنے کا حق ہے۔ اس موقع پران کے ایک ٹیکسی ڈرائیور اور نامعلوم شرپسندوں کے درمیان تکرار ہوئی۔ ان میں ایک شخص نے گالم گلوچ بھی جس پر خواتین نے پولیس کو مطلع کرنے کی دھمکی دی تب وہ لوگ وہاں سے واپس ہوئے۔ مصری اداکاراؤں کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک میں جہاں شخصی آزادیوں کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے وہاں پر ایسے نسل پرستانہ واقعات کا وقوع پذیر ہونا افسوسناک ہے۔