تہران میں عید الفطر کی نماز رہبر انقلاب اسلامی ایران کی امامت میں مصلی امام خمینی (رح) میں پڑھی جائے گی۔ ایران: حجۃ الاسلام و المسلمین علی نوری نے بتایا کہ شوال کا چاند نظر آنے اور عیدالفطر کے اعلان ہونے کے بعد، اگلے ہفتے، نماز عید الفطر صبح 8:00 بجے ادا کی جائے گی اور مصلی امام خمینی (رح) کے دروازے نمازیوں کے لیے صبح 4:00 بجے سے کھول دیئے جائيں گے۔









