ممبئی، ؛ بالی ووڈ ستاروں نے عید کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔
ملک بھر میں عید کا تہوار آج پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
اس موقع پر تمام لوگ ایک دوسرے کو مبارک باد دے رہے ہیں۔
اس پر مسرت موقع پر بالی ووڈ ستاروں نے ٹوئٹ کرکے عید کی مبارک باد پیش کی۔
امیتابھ بچن نے ٹوئٹ کر کے لکھا ہے ’ عید مبارک، محبت ، امن اور بھائی چارہ کے ساتھ۔
دلیپ کمار کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی گئی ہے۔
ڈریم گرل ہیما مالنی نے بھی عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔
اکشے کمار نے لکھا ہے آپ اور آپ کے گھر والوں کے لئے یہ دن خوشیاں، امن اور خوشحالی لے کر آئے۔
پرینکا چوپڑا نے بھی عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار دنیا میں چاروں طرف پیار ، خوشیاں اور امن لےکر آئے۔
شردھا کپور نے لکھا سبھی کو عید مبارک ، آئے ہمیشہ پیار ، یکجہتی ، خوشیاں اور ساری اچھی چیزوں کو پھیلانے کی پوری کوشش کریں۔
ڈھیر سارا پیار۔