خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دی ہے۔شاہ سلمان کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ عید کا دن خطے میں امن و استحکام اور سکون و اطمینان کی خوشخبری لائے۔خادم حرمین شریفین نے کہا کہ عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ہر سال عیدالفطر خیر کی خبریں لائے، اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کے روزے، تراویح، تہجد اور اچھے کام قبول فرمائے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شوال کا چاند نظر آ گیا اور آج بروز جمعہ 21 اپریل کو عیدالفطر ہوگی۔دوسری جانب دنیا کے کئی ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا میں عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔
خلیجی میڈیا کے مطابق برونائی، چاپان، فلپائن اور تھائی لینڈ میں بھی عیدالفطر ہفتے کو ہوگی۔آسٹریلین امام کونسل کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ منائی جائے گی۔ملائیشین حکومت کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر ہفتے کو ہوگی۔