لکھنؤ : تنظیم علی کانگریس نے آج بیان جاری کرتے ہوئے تمام عالمِ انسانی کو محسن انسانیت کی یوم پیدائش کے عظیم موقع پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ رسول خدا(صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم) صرف انسان کامل نہیں تھے بلکہ پوری نوع انسان کیلئے نمونہ عمل بھی تھے۔
![](https://dailyaag.com/phase2/wp-content/uploads/2017/12/AKS_0326-1-1024x430.jpg)
????????????????????????????????????
![](https://dailyaag.com/phase2/wp-content/uploads/2017/12/AKS_0336-1024x659.jpg)
????????????????????????????????????
آپ کی محبت کا دم بھرنے والوں نے زندگی کے تمام شعبوں میں کردار و گفتار کے حوالے سے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ اب بھی دیندار طبقہ عدالت کو بیحد پسند کرتا ہے۔ ان کی سب سے بڑی خواہش عدالت کا نفاذ ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ لوگوں کی اس طرح تربیّت کی جائے کہ وہ خود عدالت و انصاف کو جاری کرنے والے بن جائیں اوراس راہ کواپنے قدموں سے طے کریں اور یہ اس وقت ہو سکتا ہے جب انسان اپنے اخلاق اور کردار میں عدل کو قائم کریں جب تک انسان اپنے اخلاق اور کردار میں عدل کو قائم نہیں کریگا اس وقت تک وہ معاشرے میں عدل کو قائم نہیں کرسکتا۔
رسول اکرم نے مکہ کی سرزمیں پر مذہب کے نام پر استحصال کی مخالفت کی اورتوحید کا پیغام دیا، اقتصادی اور سماجی برابری کا درس دیا اور کسی بھی طرح کی ملامت کی پرواہ نہیں کی۔ نوع انسانی کے درمیان اتحاد کا قیام رسول اللہ کی تحریک کا خاصہ تھا۔
تنظیم علی کانگریس نے اپنی ہر تحریک میں اسے بنیادی اصول بنایا ہے لہٰذا جب صوبہ کی حکومت نے جمعۃ الوداع اور عید میلاد النبی کی تعطیلات سے چھیڑ خانی کی تو تنظیم نے پر امن لیکن پر اثر دستخطی تحریک چلاء اور اس مسئلہ پر صوبہ کے گورنر سے ملاقات کر کیایک میمو ریمنڈ دے کر اس معاملہ میں مدالخت کی اپیل کی۔
![](https://dailyaag.com/phase2/wp-content/uploads/2017/12/19702277_250021298822647_6958113294779545158_n-1.jpg)
مہا مہم گورنر نے فوری طور پر حکومت کو مکتوب ارسال کیا جسکا ادراک لیتے ہوئے وزیر اعلی کی جانب سے مناثب کاروائی کا یقین دلایا گیا۔ اس سلسلہ میں یاد دہانی کے لئے پچھلے دنوں بھی ایک ای میل مہا مہم گورنر صاحب کی خدمت میں بیجا گیا تھا۔
تنظیم کی صدر روبینہ جاوید مرتضیٰ اور جنرل سکریٹری اصغر مہدی و تنظیم کے تمام اراکین نے گورنر اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام امن اور رواداری پسند عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون کے بغیر یہ کام آسان نہیں تھا۔