لکھنؤ : عیدالاضحی (بقرعید) بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کا پیغام دینے والا تہوار اترپردیش میں پرامن طریقے سے اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
اتوار کو ریاست کے مختلف علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تقریباً تمام اضلاع میں مسلم سماج کے لوگوں نے مقامی مساجد میں نماز ادا کرکے ایک دوسرے سے گلے مل کر آپسی بھائی چارے کے ساتھ عیدالاضحی کا تہوار منایا۔
واضح رہے کہ عید الاضحی کی نماز اسلامی کیلنڈر کے آخری مہینے 10 ذوالحجہ کو ادا کی جاتی ہے۔