دنیا کے کئی ممالک میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، تاہم بھارت اور بنگلہ دیش میں کل عید منائی جائے گی۔
سعودی عرب، فلسطین، انڈونیشیا، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) قطر، مراکش، کویت، امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت متعدد ممالک میں عید الفطر منائی جا رہی ہے۔
فلسطین میں اسرائیلی حملوں کی وجہ سے عید الفطر کی خوشیاں پھیکی پڑگئیں اور فلسطینی اپنے پیاروں کو یاد کرکے روتے رہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کے دوران فلسطینیوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
سعودی عرب میں حرم شریف اور مسجد نبوی میں عید الفطر کی نماز کے روح پرور اجتماعات ہوئے۔
فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجیوں کے کڑے پہروں اور پابندیوں کے باجود مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز ادا کی۔
امریکا ۔ کینیڈا ۔ برطانیہ اور آسٹریلیا میں بھی مسلم کمیونٹی عید کی خوشیاں سمیٹنے میں مصروف ہے۔
دنیابھر میں نماز عید کےبڑے اجتماعات کے دوران امت مسلمہ اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔