اسلام آباد، 17 ستمبر ؛پاکستان کی ریاست خیبر پختونخوا کے ضلع لوور ڈیر میں نماز جنازہ کے دوران گولی باری میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی جبکہ 15 دیگر زخمی ہو گئے۔
دنیا نیوز براڈکاسٹر نے جمعرات کی دیر رات اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عوام کے دو گروہ کے درمیان زمین کے تنازعہ کی بابت نماز جنازہ کے دوران گولی باری ہوئی۔ گولی باری میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ دیگر 15 زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں داخل کروایا گیا جن میں 10 کی حالت سنگین ہے۔