ماسکو: روس کی یونی ورسٹی میں طالب علم نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو قتل کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے علاقے سائبیریا کے شہر پرم کی سرکاری یونی ورسٹی میں کلاسز معمول کے مطابق جاری تھیں کہ اچانک ایک طالب علم نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں متعدد طلبہ و طالبات شامل ہیں۔









