سعودی عرب کے صوبہ اسیر میں واقع ابھا ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے اور ایک طیارے کو نقصان پہنچا۔خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق یہ پڑوسی ملک یمن میں جاری شدید جنگ کے دوران سعودی عرب پر تازہ حملہ ہے تاہم ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی جو گزشتہ 24 گھنٹوں میں ابھا ایئرپورٹ پر اس طرح کی دوسری بڑی کارروائی ہے۔









