بھوپال،18مارچ؛کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی دگوجے سنگھ نے لوک سبھا انتخابات لڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری دگوجے سنگھ کے نے پیر کو ٹویٹ کرکے کہا،’’راگھو گڑھ کے عوام نے 1977میں جنتا پارٹی کی لہر کے دور میں بھی مجھ پر بھروسہ ظاہر کیا اور جیت دلائی۔چیلنجوں کو قبول کرنا میری فطرت ہے۔میرے لیڈر راہل گاندھی جی جہاں سے کہیں گے،میں وہاں سے لوک سبھا انتخابات لڑنے کےلئے تیار ہوں۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ سات دسمبر 1993 سے آٹھ دسمبر 2003 تک کی مدت میں مدھیہ پردیش میں 10سال تک کانگریس کے اقتدار کا برقراررکھنے والے مسٹر سنگھ جب تیسری بار حکومت بنانے میں ناکام رہے تو انہوں نے ریاست کی سیاست سے کنارہ کرلیا۔