نئی دہلی، 30 جنوری (یواین آئی) قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے عہد میں عام انتخابات سے قبل پارلیمنٹ کا آخری سیشن جمعرات سے شروع ہو رہا ہے جس میں مودی حکومت عبوری بجٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کئی اہم زیر التواء بل کو منظور كرائےگي وہیں اپوزیشن پورے دم خم کے ساتھ رافیل طیارے سودے سمیت مختلف ایشوز پر اسے گھیرنے کی پرزور کوشش کرے گا۔]
لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن اور پارلیمانی امور کے وزیر نریندر تومر پارلیمنٹ سیشن بغیر کسی رکاوٹ سے چلانے کے لئے تمام پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ رائے مشورہ کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کے مختلف مسائل پر ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا میں کوئی خاص کام کاج نہیں ہوسکا جبکہ لوک سبھا میں بھی ہنگاموں کے درمیان ہی کچھ کام کاج ہو سکا تھا۔