کولکاتا، 22 اپریل (یو این آئی) مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے چھٹے مرحلے میں 43 سیٹوں کے لئے جمعرات کی صبح زبردست حفاظتی انتظامات کے دوران ووٹنگ شروع ہوئی۔
چھہ مرحلے میں جن 43 حلقوں میں پولنگ ہورہی ہے ان میں چوپڑا ، اسلام پور ، گولپوکھر ، چاکولیا ، کرندیدھی ، ہیمت آباد (محفوظ) ، کالیا گنج (محفوظ) ، رائے گنج ، اتاہار ، کریم پور ، تپتا ، پلاشی پاڑا ، کالی گنج، نقش پاڑا ، چھپرا ، کرشن نگر شمالی، نودیپ ، کرشن نگر جنوبی، با گدا (محفوظ) ، بنگاؤں شمالی (محفوظ) ، بنگون جنوبی (محفوظ) ، گائے گھاٹ (محفوظ) ، سوروپ نگر (محفوظ) ، بادوریہ ، ہووڑہ ، اشوک نگر ، امڈانگا ، بیج پور ، نیہاٹی ، بھاٹپر ، جگت پال ، نواپاڑا ، بیرک پور ، کھرداہا ، دم دم شمالی ، بھاٹر ، پوروستھلی جنوب ، پور وستھلی شمالی ، کٹوا ، کیٹوگرام ، منگل کوٹ ، اوسگرام (محفوظ) اور گلسی (محفوظ) شامل ہیں۔
ان نشستوں پر کل 306 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ، جن میں 27 خواتین شامل ہیں۔ ریاست کے چار اضلاع پر محیط 43 اسمبلی نشستوں کے لئے ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 50.65 خواتین اور 256 خواجہ سرا رائے دہندگان سمیت کل 1.03 کروڑ سے زیادہ ووٹرز کریں گے۔ پولنگ کے لئے مجموعی طور پر 14480 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
آزادانہ ، منصفانہ اور پرامن ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن نے مرکزہی اور ریاستی افواج کی تعیناتی کے ساتھ سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔