نئی دہلی:الیکشن کمیشن نےمتنازعہ تقریروں کےذریعہ مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کےمعاملات میں اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اورسابق وزیراعلی اوربی ایس پی کی سربراہ مایاوتی پربالترتیب 72 اور48 گھنٹےکےلئےانتخابی مہم میں حصہ لینےپر پابندی عائد کردی ہے۔
کمیشن نےان دونوں لیڈروں کو16 اپریل کی صبح 6 بجےسےانہیں انتخابی مہم میں حصہ لینے، جلسہ عام کرنے، روڈ شومنعقد کرنے، میڈیا کے سامنے بیان دینے اورانٹرویو دینے وغیرہ پرپابندی لگائی ہے۔
کمیشن نے یوگی آدتیہ ناتھ کو 9 اپریل کو میرٹھ میں قابل اعتراض اورمتنازعہ تقریر کرنےکےمعاملے میں نوٹس جاری کیا تھا جبکہ مایاوتی کودیوبند میں 7 اپریل کو اشتعال انگیزتقریرکے معاملےمیں نوٹس جاری کیا تھا۔