نئی دہلی ، 18 اکتوبر (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر کے ناسک مغرب میں پولیس مشاہد اور ریٹرننگ آفیسر کو ہٹا دیا ہے۔ اس کے علاوہ ہریانہ میں انبالہ کے اخراجات کے نگران کو بھی ہٹاد گیا ہے۔
کمیشن نے جمعہ کو یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا ہے کہ سکم کے ضمنی انتخاب میں ویویک دوبے کو خصوصی مبصر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
ریلیز کے مطابق ، ناسک میں انتخابات کے دوران پولیس مبصر اور ریٹرننگ آفیسر کو ووٹر پرچیوں میں تاخیر اور لاپروائی سے تقسیم کی وجہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔
نیا مبصر آج مقرر ہوگا۔ریلیز کے مطابق ، مسٹر دوبے ، آندھرا پردیش کیڈر کے ایک انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) آفیسر ہیں ، انہیں سکم میں پوکلوک کامرانگ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لئے خصوصی مبصر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ امبالا میں اخراجات مبصر کو ہٹاکر نیا مبصر ر آر ایس پرمار کو نگران مقرر کیا گیا ہے۔