امریکی ریاست ایری زونا کی جیوری نے 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت کے کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 11 ساتھیوں پر فرد جرم عائد کردی۔ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھیوں پر 2020 کے صدارتی الیکشن میں ریاست ایری زونا کے الیکٹرورل ووٹ جو بائیڈن کے بجائے ٹرمپ کو دینے کا الزام ہے حالانکہ اس الیکشن میں جو بائیڈن 10 ہزار ووٹ سے فاتح تھے۔









