دیوریا:15 مئی(یواین آئی) بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے بدھ کو کہا کہ ان کی پارٹی اور سماج وادی پارٹی کا اتحادمضبوط ہے اور یہ لمبے وقت تک چلے گا۔ ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد مرکز میں مودی حکومت اور اترپردیش میں یوگی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے کیا گیا ہے۔جو اپنا ہدف حاصل کرےگا۔
محترمہ مایاوتی نے یہاں اتحاد کے امیدواروں کے حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتےہوے کہا کہاتحاد کے حوالے سے افواہیں پھیلائیں جارہی ہیں لیکن لوگوں کو سمجھ لینا چاہئے کہ یہ دائمی اور مضبوط ہے اور لمبے عرصےتک چلےگا۔اب ان کی جملے بازی اور ناٹک بازی نہیں چلنے والی ہے۔
انہوں نے بی جے پی پر گذشتہ انتخابات میں کئے گئے انتخابی وعدوں کو پورا نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی صرف سرمایہ کاروں اور مالداروں کو مالا مال کرنے میں مشغول ہے۔حکومت انہیں کی چوکیدار ی کرر ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ذات پات، فرقہ واریت اور مادہ پرستانہ سوچ کی ہے اور اس نے غریبوں،پچھڑوں اور اقلیتوں کا ترقی نہیں کیا ہے۔
بی ایس پی لیڈر نے کہا کہ پورے ملک میں دلت ، قبائلی اور او بی سی سماج کے نوکری میں ریزرویشن کا کوٹہ ادھورا پڑا ہے۔ پرموشن میں ریزرویشن کا فائدہ بے معنی ہے۔انہوں نے کہا کہ غریبوں کو ہراسانی اور استحصال کا سلسلہ جاری ہے۔ اور اعلی سماج کے غریبوں کی صورتحال بھی خراب ہے۔