لکھنؤ، 14 مئی (یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے منگل کو دعوی کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا کشتی ڈوب رہی ہے اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے بھی اس کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔
محترمہ مایاوتی نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی کشتی ڈوب رہی ہے۔ اس کا جیتا جاگتا ثبوت ہے کہ آر ایس ایس نے بی جے پی کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی وعدہ خلافی سے آر ایس ایس اور عوام ناراض ہے اور ہار سے بی جے پی بوکھلا گئی ہے۔
بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم کا دوہرا کردار اجاگر ہوا ہے اور بی جے پی کارکنوں میں مایوسی ہے۔ ملک کو صاف شبیہ کا وزیر اعظم چاہیے۔
انہوں نے الیکشن کمیشن سےانتخابی تشہر کے لئے کئے جانے والے روڈ شو کے اخراجات امیدواروں کے اخراجات میں شامل کرنے اور مندروں میں پوجا کا استعمال انتخابی تشہر کے لئے کرنے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔