نئی دہلی: اترپردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور کے اسمبلی انتخابات میں معذوروں کی پولنگ کرانے کے لئے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے ۔چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے آج یہاں ان پانچ ریاستوں میں ووٹنگ پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ ووٹنگ مراکز پر معذوروں کی پولنگ کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جس سے وہ سہولت کے ساتھ ووٹ دے سکیں۔پولنگ مراکز میں اندر تک جانے کے لئے ڈھال والا راستہ بنایا جائے گا جس سے چلنے میں غیر فعال افراد بھی ویل چیئر کے ذریعے ووٹنگ مشین تک پہنچ سکیں۔ ویل چیئر کے دستیاب نہ ہونے پر مددگار کی مدد لی جا سکے گی۔ بابینا اور ہاتھ سے غیر فعال ووٹروں کے لئے بھی مددگارکا اہتمام کیا جائے گا۔