دمشق، 23 نومبر (یو این آئی/ اسپوتنک) جبهة النصرة تشدت پسند گروپ (روس میں ممنوعہ) نے شام کے ادلب ڈی ایسکلیشن زون پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 بار فائرنگ کی ہے۔
شام میں حزب اختلاف کے مصالحتی مرکز کے نائب سربراہ روسی وزارت دفاع کے ریئر ایڈمرل وادیم کولت نے ایک بریفنگ میں یہ اطلاعات دیں۔
ایڈمرل کولت نے کہا ’’ادلب ڈی ایسکلیشن زون میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران النصرہ دشدت پسند گروپ کے ٹھکانوں سے 11 بار گولہ باری کی گئی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ حلب صوبے میں نو اورادلب اور حما میں ایک ایک بار گولی باری کی گئی۔