ارکنساس: جرثوموں (بیکٹیریا) کو ہلاک کرنے کے نت نئے طریقوں کی تلاش میں اب ماہرین نے ایک اور تکنیک دریافت کرلی ہے: اگر صرف چند مائیکرو ایمپیئر جتنی بجلی صرف 1.5 وولٹ پر، صرف آدھے گھنٹے تک جراثیم والے محلول میں سے گزاری جائے تو وہ اِن جرثوموں کو پھاڑ ڈالتی ہے اور یوں سخت جان سے سخت جان جراثیم کو بھی موت کے گھاٹ اُتار دیتی ہے۔









