دیوریا: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو کہا کہ ان کی حکومت نے گذشتہ پانچ سالوں میں ریاست کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کے ساتھ غنڈوں اور مافیاوں کا صفایا کر کے نظم ونسق کا راج قائم کیا ہے.
دیوریا سے 25کلو میٹر دور رودر پور اسمبلی کے چھپولی گاؤں میں ایک انتخابی ریلی سے خظاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ سال 2017 سے پہلے ریاست میں غنڈہ راج قائم تھا۔
اس حکومت میں غریبوں کے اناج پر ڈاکہ ڈالہ جاتا تھا۔
بی ایس پی اور ایس پی کی حکومتوں میں ریاست فسادات کی زد میں رہتا تھا جبکہ آج بی جے پی حکومت میں غنڈے، مافیا یا تو ریاست سے نقل مکانی کر گئے یا اپنے حقیقی جگہ جیل میں ہیں۔