غیرملکی میڈیا کے مطابق اتوار کو ایک کامیڈی شو میں ایلون مسک نے شرکت کی جہاں اختتام پر انہیں اسٹیج پر بلایا گیا تو اس دوران حاضرین کی بڑی تعداد نے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے شور کیا جبکہ سیکڑوں لوگوں نے ایلون مسک کی موجودگی کو پسند بھی کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حاضرین کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی تاہم پھر بھی اس واقعے کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکی کامیڈین ڈیو چیپل شو کے اختتام پر مختلف نقطہ نظر رکھنے والے لوگوں سے بات کرنے کی ضرورت پر گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے ایلون مسک کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر حاضرین کی بڑی تعداد نے ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ سیکڑوں لوگوں نے ایلون مسک کا خیرمقدم بھی کیا۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر کے سربراہ کے آنے پر ناراضگی کا اظہار کرنے والوں کی تعداد اور آواز خوش آمدید کہنے والوں سے زیادہ تھی۔
اس موقع پر ڈیو چیپل نے ایلون مسک سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ ان میں کچھ لوگ وہ ہیں جن کو آپ نے نوکری سے نکالا تھا۔
ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے پر امریکی ریپر کا ردعمل آ گیا
ایلون مسک اس بات پر جواب میں کہتے ہیں کہ آگے کا راستہ مشکل لگتا ہے، میں اب کیا بولوں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے چارج سنبھالےکے بعد کمپنی سے کئی ملازمین کو نکالا گیا اور کئی اکاؤنٹس کو بحال بھی کیا گیا۔