سینٹر فار انفارمیشن ریزیلینس نے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی انتخابی مہم میں جعلی تصاویر اور جعلی اکاؤنٹ استعمال کیے گئے ہیں۔
سینٹر فار انفارمیشن ریزیلینس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایلون مسک کے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق یورپی فیشن انفلوئنسرز کی چوری شدہ تصاویر والے 16 ایسے اکاؤنٹس کا پتہ چلا ہے جن سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ٹوئٹ کر کے انتخابات میں اُنہیں ووٹ دینے کا کہا گیا۔
سینٹر فار انفارمیشن ریزیلینس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 56 اکاؤنٹس ایسے ہیں جن پر چوری شدہ تصاویر سے ڈونلڈ ٹرمپ کےحق میں انتخابی مہم چلائی گئی۔