واشنگٹن، 29 اگست (اسپوتنك) سمندری طوفان ڈورین کے خطرناک شکل اختیار کرنے کے خدشات کے درمیان امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ہنگامی حالات کاا اعلان کیا گیا ہے۔
امریکہ کے قومی سمندری طوفان کے مرکز نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ طوفان مرکز نے کہا’’ڈورین شمال مشرقی كیريبين سمندر سے آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا ہے اور مغربی بحر اوقیانوس میں اس کے خطرناک شکل اختیار کرنے کی امید ہے‘‘۔
صوبائی گورنر رونڈے سنتيش نے بتایا کہ مشرقی كیربيائی سمندر میں ڈورین طوفان کی پہلی شکل میں تبدیل ہونے کے بعد فلوریڈا میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا۔
انتظامیہ طوفان کی وجہ سے ہونے والے لینڈ سلائڈنگ ، سیلاب اور بجلی کی سپلائی میں خلل پیدا ہونے کے ممکنہ واقعات سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ڈورین کے آنے والے دنوں میں مزید طاقتور ہونے اور اس سے بہاماز اور فلوریڈا کے کئی حصوں کے متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔