قنوج: سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج یہاں یوگی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں روزگار صرف اعداد و اشتہارات میں ہے حقیقت میں کچھ نہیں ہے۔
نوجوانوں کا مستقبل تاریکی میں ہے۔
ایس پی سربراہ نے آج چھبرا مئو تحصیل کے سرائے پریاگ میں کپتان سنگھ یونیورسٹی احاطے میں ایس پی کے فاونڈر ممبر و سابق ضلع صدر کپتان سنگھ یادو کی مورتی کی نقاب کشائی کی اور اس کے بعد ایک ریلی سے خطاب کی اس موقع پر انہوں نے اپنے میعاد کار کے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے کاموں کو ہم شمار نہیں کرنا چاہتے۔