ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی ملکوں کے ساتھ ایران کے تعلقات کوفروغ دینے میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہے کہا کہ صرف مسلمانوں کے دشمن ہی اور ان میں سرفہرست غاصب صیہونی حکومت ایران و سعودی عرب کے دو طرفہ و علاقائی تعلقات و تعاون کی توسیع سے سخت گھبرائی ہوئی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات میں جو تہران کے دورے پر تھے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نہ صرف فلسطینیوں کی دشمن ہے بلکہ تمام مسلمانوں کے لئے خطرہ بھی ہے اور اس غاصب حکومت کے ساتھ بعض ملکوں کے تعلقات کی برقراری سےنہ صرف امن قائم نہیں ہوگا بلکہ یہ عمل امت مسلمہ کے نظریے کے خلاف بھی ہے۔









