بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج ریاست کے لوگوں سے توانائی کی بچانے کی ہر ممکن کوشش کرنے کی اپیل کی ہے۔
توانائی کے تحفظ کے قومی دن کے موقع پر مسٹر چوہان نے ریاست کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ روزمرہ کی زندگی کے ہر شعبے میں توانائی کے غیر ضروری استعمال کو روکنے کا عہد کریں اور توانائی کے ذرائع کو محفوظ کریں اور لوگوں کو اس کی اہمیت سے آگاہ کریں اور آنے والی نسل کو بہتر مستقبل کا تحفہ دیں۔
ریاست کے لوگوں کو بجلی بچانے کی ترغیب دینے کے مقصد سے 25 نومبر کو توانائی سے متعلق معلومات کی مہم شروع کی گئی ہے۔