حیدرآباد۔ 8 مارچ ملک بھر میں سنسنی پیدا کرنے والے دہلی شراب اسکام میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کی دختر بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پوچھ تاچھ کے لئے انہیں 9 مارچ کو دہلی پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔ 177/A120/B, 7 of pc Act کے تحت ای ڈی نے کیس درج کیا ہے۔ سی بی آئی نے 17 اگست 2022 کو جو ایف آئی آر درج کیا ہے اس کی بنیاد پر عہدیدار کویتا سے پوچھ تاچھ کریں گے۔
ای ڈی عہدیداروں سے نوٹس وصول ہوتے ہی یہ مسئلہ گرما گرم مباحث میں تبدیل ہوگیا۔ نوٹس کی وصولی کے بعد پوچھ تاچھ کے لئے کویتا کے فوری دستیاب نہ ہونے اور 15 مارچ کے بعد حاضر ہونے کے مکتوب کے ذریعہ ای ڈی کو جواب دیا گیا ہے اس کے بعد ریاست میں سیاسی ہنگامہ شروع ہوگیا۔ حکمران جماعت اور اپوزیشن قائدین ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس کیس میں سب سے پہلے سمیر مہیندرا کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد سے تاحال 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سمیر مہیندرا کی گرفتاری کے موقع پر ای ڈی کے عہدیداروں نے چارج شیٹ میں اہم نکات کو پیش کیا تھا،
اب وہ تیزی سے وائرل ہورہے ہیں۔ چارج شیٹ میں ارون پلئی کا رول انتہائی اہم ہوگیا ہے۔ جس میں ارون پلئی نے کہا کہ وہ کویتا کی طرف سے رول ادا کررہا ہے۔ ای ڈی نے بتایا کہ ارون پلئی نے اس کا اعتراف کیا ہے۔ ارون سے کاروبار کرنا کویتا سے کاروبار کرنے کا تاثر دیا گیا ہے۔ جنوبی ہند سے 100 کروڑ روپے کی رشوت ستانی ہونے کا ای ڈی کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے۔ سمیر مہیندرا کے خلاف درج کردہ چارج شیٹ میں ای ڈی نے 28 مرتبہ کویتا کے نام کا اندراج کیا ہے۔ ساوتھ گروپ کے نمائندے ارون پلئی، ابھیشیک بچی بابو ہیں۔ پلئی کی ہدایت پر انڈو اسپرٹس سے آندھرا پربھا پبلکیشن کو ایک کروڑ انڈیا آہیڈ ادارے کو 70 لاکھ منتقل کئے گئے ہیں۔
انڈو اسپرٹ امور میں کویتا کے مفادات کے لئے ارون پلئی نے قیادت کی ہے۔ 2021 میں دہلی کے تاج مان سنگھ ہوٹل میں ایک دعوت کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ ارون پلئی نے فیس ٹائم کے ذریعہ کویتا کی سمیر مہیندرا سے بات چیت کرائی تھی۔ کویتا نے بتایا کہ ارون ان کے خاندان کے رکن جیسا ہے، ان کے ساتھ تجارت کرنا میرے ساتھ تجارت کرنے کے برابر ہے۔ اس اتحاد کو دوسری ریاستوں میں بھی توسیع دینے کا کویتا نے وعدہ کیا تھا۔ اس کی تفصیلات، ٹیلیفونک بات چیت، کئی فونس کو نقصان پہنچانے کے علاوہ دیگر تفصیلات اور ساتھ ہی جن 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان کی تفصیلات اور ملزمین کے قلمبند کئے گئے بیانات سب ای ڈی عہدیداروں کے پاس موجود ہیں۔ سی بی آئی نے گزشتہ سال ڈسمبر میں کویتا کو سی آر پی سی 160 کے تحت نوٹس جاری کرتے ہوئے پوچھ تاچھ کی تھی۔ ای ڈی کی پوچھ تاچھ میں ارون پلئی نے اپنے آپ کو کویتا کا بے نامی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
ای ڈی کی نوٹس وصول ہونے کے بعد پولیس نے کویتا کے گھر کے پاس پولیس سیکوریٹی بڑھادی ہے۔ کویتا کے گھر جانے والے دو راستوں کو بیراکٹس لگاکر بند کردیا گیا ہے۔ کویتا نے جاگرتی کارکنوں کو اپنے گھر نہ پہنچنے کا مشورہ دیا ہے۔ ن