کیپ ٹاؤن، جانی بیرسٹوں (ناٹ آؤٹ 86) رن کی دھماکہ خیز نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو جمعہ کے روز پانچ وکٹ سے ہراکر تین میچوں کی ٹی۔ 20 سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
جنوبی افریقہ نے فاف ڈو پلیسز کے 40گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 58 رن کی نصف سنچری والی اننگز کی بدولت 20 اوور میں چھ وکٹ پرع 179 رن بنائے جبکہ انگلینڈ نے بیرسٹوں کو 48 گیندوں میں 9 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 86 رن کی اننگز کے سہارے 19.2 اوور میں پانچ وکٹ پر 183 رن بنائے اور میچ جیت لیا۔ بیرسٹو کو ان کی شاندار اننگز کے لئے پلے آف دی میچ منتخب کیا گیا۔
اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اسے پہلے ہی اوور میں تینبا باووما کے طور پر پہلا چھٹکا لگا۔ باووما نے پانچ رن بنائے۔ پہلا جھٹکا لگنے کے بعد کوینٹن کاک اور ڈو پلیسز نے ٹیم کو سنبھالا اور دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لئے 77 رن کی شراکت داری ہوئی۔ ڈو پلیسز کی نصف سنچری والی اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ مقابلہ کرنے کے لائق اسکور بنا سکی۔
جنوبی افریقکہ کی اننگز میں وان ڈیر ڈوسین نے 28 گیندوں میں تین چھکے کے سہارے 37 رن، ڈی کاک نے 23 گیندوںمیں دو چوکوں کاور ایک چھکے کی مدد سے 30 رن، ہینرچ کلاسین نے 20 اور جارج لنڈے نے 12 رن بنائے جبکہ پٹ وان بلجان نے ناٹ آؤٹ سات رن بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے سیم کیرن نے چار اوور میں 28 رن دیکر تین وکٹ اور جوفرا آرکر نے چار اوور میں 28 رن، ٹام کیرن نے چار اوور میں 55 رن اور کرس جارڈن نے چار اوور میں40 رن دیکر ایک ایک وکٹ لیا۔
انگلینڈ کی جانب سے بیرسٹوں کے علاوہ بین اسٹوکس نے 37 رن، ڈیوڈ ملان نے 19، کپتان ایون مارگن نے 12 اور جوس بٹلر نے سات رن کا تعاون دیا جبکہ سیم کرین سات رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے لنڈے نے چار اوور میں 20 رن دیکر دو وکٹ، لنگی انگدی نے 3.2 اوور میں 31 رن دیکر دو وکٹ اور تبریز شمسی نے تین اوور میں 27 رن دیکر ایک وکٹ لیا۔